ہنڈائی پاکستان کی شاندار SUV SANTA FE لانچ کیلئے تیار

ہنڈائی پاکستان کی شاندار SUV SANTA FE لانچ کیلئے تیار

لاہور(کامرس ڈیسک)ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ(ایچ این ایم پی ایل )نے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں شاندار اضافہ۔۔

 کرتے ہوئے اپنی 5ویں مقامی طور پر اسمبلڈSUV Hyundai SANTA FE لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایچ این ایم پی ایل نے جدید ترین Hybrid SUV لانچ کرکے پاکستان آٹو انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مزید واضح کیا ہے جوHyundai SANTA FE کومقامی طور پر اسمبل شدہ D-SUV Hybridگاڑی کے طور پرپاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے قابل بناتا ہے ۔ ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ جدید خصوصیات اور ٹیکنالوجی پر مشتملSUV Hyundai SANTA FE کے ذریعے پاکستان آٹو موٹیو انڈسٹری کیSUV مارکیٹ میں حقیقی Competitorکے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے ۔ ایچ این ایم پی ایل کی تیار کردہ Hyundai SANTA FE آرام دہ،محفوظ،شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہے جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ شاندارسہولیات اور کارگردگی کی حامل Hyundai SANTA FE پاکستانی آٹومارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہے جسے گاڑیوں کے شوقین افراد اور صارفین شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکتے ہیں۔ایچ این ایم پی ایل کے سی ای او ،حسن منشا نے کہا کہ ہنڈائی مقامی طور پر تیار کردہSUV Hyundai SANTA FEکو پاکستانی مارکیٹ میںلانچ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہے اور ہم مستقبل میںبھی پاکستانی آٹو موٹیو مارکیٹ میں نئی اور جدید مصنوعات لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں