چاول کی برآمدات پہلی بار3ارب ڈالرتک پہنچے کا امکان

چاول کی برآمدات پہلی بار3ارب ڈالرتک پہنچے کا امکان

کراچی(این این آئی)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ۔۔۔

 رواں سال پاکستان اور بالخصوص سندھ میں چاول کی بہترین اور ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جبکہ اس سال ایکسپورٹ پہلی بار 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جس کیلئے ریپ کے چیئرمین چیلا رام سمیت پوری ٹیم محنت کررہی ہے ،ہم چاہتے ہیں چاول اگانے والا کسان معاشی طور سے مضبوط ہو اور اسے اپنے مال کی اچھی قیمت ملے اور کسانوں کا یہ خواب اس سال پورا ہونے جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے مختلف شہروں کے ملرز کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں