پاک،ایران معاشی تعلقات صلاحیتوں سے کم ،رضا ربائی
لاہور (اے پی پی)ایران کے قائم مقام قونصل جنرل رضا ربائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات دونوں ممالک کی صلاحیتوں سے کم ہیں۔۔
کیونکہ دونوں ممالک کے تاجر ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے آشنا نہیں ہیں۔ گزشتہ روز لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے ملاقات میں ایران کے قائم مقام کونسل جنرل رضا ربائی نے کہا کہ ایکسپو 2024ایران کی سب سے بڑی نمائش ہے ، گزشتہ سال اس ایکسپو میں 70ممالک سے 1300افراد نے شرکت کی تھی جس میں 2 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے تھے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ ایکسپو میں شرکت کریں گے ۔