گیس قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ ،میاں زاہد

گیس قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ ،میاں زاہد

کراچی (بزنس ڈیسک)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے ،مہنگائی کی بڑی وجہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے ۔

 کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کچھ کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے ۔ میاں زاہد نے مزید کہا کہ اگر روپے کی قدر کم ہوتی ہے تو مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ کئی مغربی اداروں نے 2024 کے آخر تک ڈالر کی قدر 350 روپے تک پہنچنے کا اندازہ لگایا ہے جو تشویشناک ہے ۔ کرنسی مارکیٹ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیا ہے اور اگر سٹے بازوں پر سخت نظر نہ رکھی گئی تو وہ اپنے مذموم مفادات کیلئے دوبارہ پرانا کھیل کھیلنا شروع کر دینگے ۔ حکومت کوچاہیے کہ جلد آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حصول کے لیے شروعات کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں