ڈاکٹرعمرسیف کی قطرمیں ملاقاتیں، فری زونز اتھارٹی کا دورہ

ڈاکٹرعمرسیف کی قطرمیں ملاقاتیں، فری زونز اتھارٹی کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی منصور ابراہیم اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس دوران آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے قطر فری زونز اتھارٹی کا دورہ بھی کیا اور سی ای او شیخ ایچ ایف الثانی سے ملاقات کی۔ پاکستان کے سفیر محمد اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی قطر میں رجسٹریشن کے طریقہ کار اور کاروبار کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نے قطر سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی، اس دوران اسٹارٹ اپس اورا سٹارٹ اپ فنڈ پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران اگنائٹ اور قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے مابین سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کیلئے معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے قطر نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کے حکام سے بھی ملاقات کی جس میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں