کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 5لاکھ ٹن سے متجاوز
فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 5لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ۔۔
جس میں سے سالانہ 30 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے تاہم اگرڈیٹ پام ایکسپورٹرز کوضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے ۔ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتایاکہ پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے جبکہ 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کر دی جاتی ہے ۔