چین کو خدمات کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ
کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ کے دوران پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تااکتوبر چین کو کل برآمدات 95 کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ کردہ 67 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں خاطر خواہ نمو ظاہر کرتی ہے ۔ چین کو سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 79 اعشاریہ 7فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔