آن لائن رجسٹریشن کیلئے ایس ای سی پی کا ویب پورٹل

آن لائن رجسٹریشن کیلئے ایس ای سی پی کا ویب پورٹل

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے ۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن، آن لائن ڈاکومنٹس جمع کروانے سمیت دیگر آن لائن سہولیات کی فراہمی کیلئے آزمائشی بنیادوں پر ویب پورٹل متعارف کروادیا ہے تاہم ای پورٹل میں آنے والی مشکلات و مسائل کو دور کرکے جلد پورٹل کو کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مکمل آپریشنل کردیا جائے گا اور اسکا باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کی سہولت کیلئے متعارف کروائے جانے والے ویب پورٹل میں ابھی کچھ مسائل آرہے ہیں جنہیں دورکیا جارہا ہے اس پورٹل کے استعمال میں جیسے جیسے کارپوریٹ کی طرف سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے انہیں ساتھ ساتھ حل کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ جلد یہ پورٹل مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل پر ایس ای پی کے پاس رجسٹرڈ لاکھوں کمپنیوں کا ڈیٹا اور دیگر تمام ریکارڈ و ڈیٹا اپ لوڈ کیا گیا ہے اس وجہ سے ابتدائی طور پر کچھ مسائل ہیں لیکن یہ بہت انقلابی اقدام ہے اس نظام کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لوگ آن لائن ہی اپنی ضروریات پوری کرسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں