شعبہ ٹرانسپورٹ میں 9.2ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ

شعبہ ٹرانسپورٹ میں 9.2ملین  ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)ٹرانسپورٹ کے شعبے میں گزشتہ سات ماہ کے دوران 9.2ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ جولائی 2023 سے جنوری 2024کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 9.2ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر75ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں