بھاری ٹیکسز سے خوردنی تیل عوام کی پہنچ سے دور

بھاری ٹیکسز سے خوردنی تیل عوام کی پہنچ سے دور

کراچی (بزنس ڈیسک)کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے سابق صدر اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسو سی ایشن (پی وی ایم اے )کے سابق نائب چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت کی جانب سے خوردنی تیل پر غیر ضروری ٹیکسز کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وناسپتی گھی اور کوکنگ آئل مینوفیکچرنگ انڈسٹری اضافی ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، انڈسٹری کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سیلز ٹیکس کے سیکشن 8 بی کی مد میں انڈسٹری کے اربوں روپے کیریڈ فارورڈ ہوگئے ہیں جس کے ریفنڈز بھی تعطل کا شکار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے سیکشن 8 بی کے نفاذ سے انڈسٹری کے مسائل اور سرمائے کی قلت کا سامنا ہے جسے فوری ختم کیا جائے ۔ بھاری ٹیکسز کے باعث ایڈیبل آئل عوام کی پہنچ سے دور ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اضافہ ٹیکسز لاگو کرنے سے اسمگلنگ کا راستہ کھلے گا اور مقامی صنعت تباہی کا شکار ہوگی۔ وفاقی وزیرخزانہ  سے درخواست ہے کہ وناسپتی گھی و کوکنگ آئل مینوفیکچرنگ سے وابستہ صنعتوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں