درآمدات پر مال برداری،انشورنس کے اخراجات میں اضافہ

درآمدات پر مال برداری،انشورنس کے اخراجات میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات میں پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 سے لے کر فروری 2024 تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 1.992 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.34 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کی مد میں 1.552 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات کا حجم 260 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 285 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 175.25 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کی مد میں 2.235 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں