بائیڈن کی غزہ پالیسی:امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجاً مستعفی

بائیڈن کی غزہ پالیسی:امریکی محکمہ خارجہ  کی خاتون ترجمان احتجاجاً مستعفی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی ہوگئیں۔

عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں،وہ 2006 میں امریکی محکمہ خارجہ میں بطور پولیٹیکل افسر شامل ہوئی تھیں۔ غزہ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ میں یہ تیسرا استعفیٰ ہے ۔ خاتون ترجمان نے اپنے استعفے سے متعلق لکھا کہ اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں،امن اور اتحاد کیلئے طاقت بنیں۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں