ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان،سونا 1500روپے مزید مہنگا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان،سونا 1500روپے مزید مہنگا

کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق گز شتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 278.15 روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں19پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.60روپے سے کم ہو کر 280.41 روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی،جس سے یورو کی قدر302.20روپے سے گھٹ کر 301.90 روپے ہو گئی جبکہ2پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر352.32روپے سے بڑھ کر352.34روپے پر جا پہنچی ۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک تولہ سونا 1500روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی2لاکھ31ہزارروپے ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں 1285روپے کاا ضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2214ڈالر کا ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں