پاکستان بزنس فورم کا نئے ٹیکسوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان

 پاکستان بزنس فورم کا نئے ٹیکسوں کیخلاف مزاحمت کا اعلان

پشاور(آئی این پی )پاکستان بزنس فورم نے نئے ٹیکسوں کیخلاف شدیدمزاحمت کا اعلان کردیا۔ صدر خالد گل مہمند اور ۔۔

سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل کے مطابق پشاور کے تاجروں پر اگر نیا ٹیکس زبردستی نافذ کرنے کی کو شش کی گئی توحالات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عائدہو گی ۔انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں بھی ہم نے اسے مستردکیا ہے ۔ پشاور کے تاجر دہشت گردی اور کرونا سے پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں۔ پشاور کے تاجر وں کو ٹیکسوں میں ریلیف ملنا چاہئے ۔ تاجر پہلے سے ہی مختلف اقسام کے 35سے زائد ٹیکسز وصول کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں