باردانہ کی شفاف تقسیم،گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے ،صوبائی وزیر

باردانہ کی شفاف تقسیم،گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے ،صوبائی وزیر

کراچی (این این آئی) وزیر خوراک سندھ جام خان شورو کی صدارت میں گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ، ڈائریکٹر فوڈ ذوالفقار خشک، تمام اضلاع کے فوڈ افسران اور کمشنر،ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص اور ڈی سی شہید بینظیر آباد نے آن لائن شرکت کی۔صوبائی وزیر کو گندم کی خریداری اور باردانہ کی تقسیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جام خان شورو نے افسران کو ہدایت کی کہ باردانہ کی شفاف تقسیم اور گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، گندم خریداری مہم پر پالیسی کے مطابق عملدرآمد میں تعطل نہیں آنا چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فوڈ افسران باردانہ تقسیم میں تمام اضلاع کے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں