شادی ہال، ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائینگے ، مشیر خزانہ پختونخوا

شادی ہال، ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائینگے ، مشیر خزانہ پختونخوا

پشاور (اے پی پی) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر 8فیصد ٹیکس کے بجائے فکس ٹیکس لگائیں گے۔۔

 ، صوبے میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹر اور ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لائیں گے ۔ مقامی ٹیکس آمدنی میں ہر صورت اضافہ کیا جائے گا کیونکہ آبادی کے تناسب سے صوبے میں ٹیکس وصولی کی شرح بہت کم جبکہ سیاحت سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس صفر ہے ۔ انہوں نے کہا پراپرٹی ٹیکس 23 فیصد بہت زیادہ ہے ، اس وجہ سے لوگ سٹامپ پیپرز پر زمین کی منتقلی کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں وکلا، ماہرین ٹیکس، سرکاری افسروں اور وید ہولڈنگ ایجنٹس ، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزمل اسلم نے ڈی جی کیپرا کو ویمن ڈیسک بنانے کی ہدایات کی اور کہا خواتین کے کاروبار کو وسعت دیں گے ، ٹیکس نرخ کی شرح کم سے کم کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں