مائیکرو سافٹ کی جی 42 میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

 مائیکرو سافٹ کی جی 42 میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

ابوظبی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں قائم مصنوعی ذہانت (اے آئی)ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی جی42 اور مائیکروسافٹ نے منگل کو جی42 میں مائیکروسافٹ کی طرف سے 1.5 ارب ڈالر کی تزویراتی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔

 متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ‘‘وام ’’کے مطابق اس سرمایہ کاری سے متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں جدید ترین مائیکروسافٹ اے آئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کے اقدامات اٹھانے پر دونوں کمپنیوں کے تعاون کو تقویت ملے گی۔توسیعی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر مائیکرو سافٹ کے نائب چیئرمین اور صدر بریڈ اسمتھ جی42 بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوں گے ۔یہ توسیعی تعاون نئی مارکیٹوں میں تمام سائز کی تنظیموں کو مصنوعی ذہانت اور کلاوڈ کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لئے بااختیار بنائے گا جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کو اپنا رہے ہیں جو حفاظت اور سلامتی میں عالمی معیاروں پر عمل پیرا ہے ۔مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات میں دونوں اداروں کے دیرینہ تعاون کی بنیاد پر مائیکروسافٹ کی سرمایہ کاری اس تزویراتی شراکت داری سے باہمی عزم کو مزید تقویت دے گی ۔ جی42 مائیکروسافٹ" ایزور" پر اپنی اے آئی ایپلی کیشنز اور خدمات چلائے گا اور عالمی پبلک سیکٹر کلائنٹس اور بڑے کاروباری اداروں کو جدید مصنوعی ذہانت کے حل فراہم کرنے کے لئے شراکت دار ہوگا۔ جی 42 اور مائیکرو سافٹ مشرق وسطی، وسطی ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں جدید مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر لانے کے لیے مل کر کام کریں گے ،تاکہ ان ممالک میں اہم حکومتی اور کاروباری خدشات کو دور کرنے کے لیے خدمات تک مساوی رسائی فراہم کی جا سکے اور تحفظ و رازداری کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں