سعودیہ میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

 سعودیہ میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ2024 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.084 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک میں ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 5.003 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ مارچ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 703 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 568ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر30 فیصد کی نموریکارڈکی گئی، فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 540 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیاتھا جومارچ میں بڑھ کر703 ملین ڈالرہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں