چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

 چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

چھنگ ڈاؤ (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ کے علاقے چھنگ ڈاؤ میں چین پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ متعدد زرعی مارکیٹ تک رسائی کے پروٹوکول سمیت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تیزی آ رہی ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ادارہ جاتی ترقی اور بی ٹو بی تبادلوں کے ذریعے تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں