لکی کور انڈسٹریز کی مجموعی فروخت میں 13فیصداضافہ

لکی کور انڈسٹریز کی مجموعی فروخت میں 13فیصداضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد31 مارچ 2024 کو ختم ہونے ۔۔

والی 9 ماہ کی مدت کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ۔ زیرجائزہ 9ماہ کے دوران خالص مجموعی فروخت 13فیصد اضافے سے 91,094ملین روپے رہی ۔ آپریٹنگ منافع21فیصد بڑھ کر 12,678 ملین ریکارڈکیا گیا ۔کمپنی کابعد از ٹیکس منافع 7,939 ملین روپے رہا جبکہ ہولڈنگ کمپنی کے مالکان کی جانب سے 85.94روپے کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 64فیصدکم ہے ۔انفرادی بنیادوں پر، زیر جائزہ 9 ماہی مدت کے لئے ، منافع بعد از ٹیکس اورفی حصص آمدنی بالترتیب 7,933ملین روپے اور 85.89روپے رہا۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں NMPL کے شیئرز کی جزوی فروخت سے ایک بار حاصل شدہ مذکورہ اکائونٹنگ آمدنی کے اثرات سے قطع نظر کرلیا جائے تو منافع بعد از ٹیکس اور فی حصص آمدنی، 40فیصدزیادہ ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں