ڈالر 8پیسے ،تولہ سونا 2ہزار900روپے مہنگا

ڈالر 8پیسے ،تولہ سونا 2ہزار900روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک )انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 2900روپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8 پیسے کے اضافے سے 278.26روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 279.45روپے پرآگیاتاہم یورو91پیسے کے اضافے سے 300.72روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 1.38روپے کے اضافے سے 350.19روپے پر جا پہنچا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2,365 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2900 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں