ٹڈاپ 16جولائی سے ٹیکس ورلڈ نمائش میں شرکت کریگی

ٹڈاپ 16جولائی سے ٹیکس  ورلڈ نمائش میں شرکت کریگی

کراچی ( بزنس رپورٹر )ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)16جولائی سے امریکا میں شروع ہونے والی تین روزہ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ اور اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش میں شرکت کرے گی۔

ٹڈاپ کے مطابق یہ نمائش 18 جولائی2024 تک جاری رہے گی۔ ٹیکس ورلڈاپیرل سورسنگ / ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ کا سمر ایڈیشن 2024 این وائی سی میں Javits سینٹر میں ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں