اسٹاک ایکسچینج:مالی سال کے آخری روز انڈیکس 83پوائنٹس کم

اسٹاک ایکسچینج:مالی سال کے آخری روز انڈیکس 83پوائنٹس کم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا۔ مالی سال کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 444 پر بند ہوا۔

تجارتی سیشن کے پہلے نصف حصے میں کے ایس ای 100 انڈیکس خریداری کے رحجان کے سبب 78,784.23 تک پہنچ گیا ،بعدازاں منافع کا حصول شروع ہوا جس سے انڈیکس گر کر منفی زون میں چلا گیا۔ماہرین کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بینچ مارک انڈیکس نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89.24 فیصد اضافہ حاصل کیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس150پوائنٹس کی کمی سے 25282 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 196 پوائنٹس بڑھ کر49683پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص کی مالیت 11.06 ارب روپے سے بڑھ کر 11.9 ارب روپے ہوگئی۔مجموعی طورپر 435 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 189کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،170میں کمی اور 76 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں