مرکنٹائل ایکسچینج میں21ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں21ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 21ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ا ی ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد14899رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوے۔

 ٔ جن کی مالیت 11.514 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.552 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.981 ارب روپے ، ین ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.967 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.404 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.119 ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 132.039 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 127.526 ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 69.380 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی 64.722 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 48.008 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں