تاجروں کایکم جولائی کو بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

تاجروں کایکم جولائی کو بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں گے۔

 ،حکومت نے بجلی کے بلوں کاظلم کیاہے ۔اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ اوردیگر تاجران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہمارے تمام مراکزکے تاجرموجود ہیں، حکومت نے بجلی کے بلوں کاظلم کیا ہے ، احتجاج کااعلان کرتے ہیں۔صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 200یونٹ کا بل کچھ،اس سے زائد یونٹ کا بل اور ہے ، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)حکومتی بڑوں کی ہیں،ان کوادائیگیاں ڈالرزمیں ہورہی ہیں،آئی پی پیز کو48ہزار میگا واٹ کی ادائیگی ہورہی ہے ،ضرورت 20 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے ۔اجمل بلوچ نے تاجران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی کوملک بھر میں تاجر احتجاج کریں، احتجاج میں عوام بھی اس میں ہمارا ساتھ دیں،یکم جولائی کو ہرسطح پر ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں