غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 6گنا اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 6گنا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران تقریبا 6 گنا اضافہ ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے منافع اور ڈیوڈنڈ کے اخراج کو محدود کر دیا تھا۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی بڑھ کر 1ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران صرف 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا، یہ تقریبا 6 گنا اضافہ ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے مداخلت اور مرکزی بینک سے منافع کے اجرا کے مطالبے کے بعد اسٹیٹ بینک نے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نرمی کر دی تھی،یہ اس بات سے بھی واضح ہے کہ صرف گزشتہ ماہ منافع کی منتقلی 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں