حکومت بجلی،گیس کے بلوں پر عائد ٹیکس ختم کرے ،تاجر سپریم کونسل

 حکومت بجلی،گیس کے بلوں پر عائد ٹیکس ختم کرے ،تاجر سپریم کونسل

سکھر(بیورو رپورٹ)تاجر سپریم کونسل سکھر نے حکومت سے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کئے جانے پر ۔

گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور بجلی و گیس کے بلوں پر عائد کئے جانے والے ٹیکسز ختم کرے ،بصورت دیگر عوام کیساتھ تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکل آئیگی۔ان خیالات کا اظہار تاجر سپریم کونسل سکھرکے رہنماؤں حاجی محمد شفیع عباسی، مولانا عثمان فیضی،لالہ عابد کھوکھر،ممتاز لکی، عبدالقادر شہوانی، مجیب آخوند عدالغفار میمن،زبیر کریم و دیگر نے منعقد اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ تاجر سپریم کونسل سکھر کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہر آنے والی حکومت عوام اور تاجر برادری کو بنیادی سہولیات سمیت ریلیف فراہمی کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام اور تاجر برادری کو بے یار و مددگار چھوڑ دیتی ہے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کا بوجھ بھی بجلی و گیس بلز کی مد میں عوام پر لاداجائیگا اور ہر ماہ ہزاروں کے آنے والے بل لاکھوں روپے تک پہنچ جائیں گے جو عوام اور تاجروں کیساتھ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کی مد میں آنے والے بل تاجر برادری کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں اور انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے تین سو یونٹ فری دینے کا اعلان کیا لیکن وہ بھی اعلان ہی دکھائی دے رہا ہے ۔ تاجر سپریم کونسل سکھر بجٹ 2024میں مزید عائد ٹیکسز کو مسترد کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں