پاکستان جیو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ملک ،رحمت ہندارتا کسوما

پاکستان جیو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ملک ،رحمت ہندارتا کسوما

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارتخانے کے ناظم الامور رحمت ہندارتا کسوما نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں انڈونیشیا کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں کا تجارتی مرکز بن سکتا ہے ۔

بلوچستان کا انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اہم کردار ہے ۔وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم اپنی صلاحیت سے کم ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں بلوچستان کے تاجر اقتصادی اور تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق صدر فیڈریشن کی قیادت میں بلوچستان سے آئے ہوئے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمت ہندارتا نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک لحاظ سے ایک اہم ملک اور انڈونیشیا کا قدرتی جیو اکنامک پارٹنر ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں