سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ

سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے  پر 3 روز میں دوسرا حملہ

بلغراد(اے ایف پی)سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز قبل حملہ کیا گیا تھا اورگزشتہ روز بھی ایک چاقو بردار اور تیر کمان رکھنے والے شخص نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اے ایف پی کے مطابق بلغراد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے سے قبل ہی دھر لیا، ملزم سے چاقو کے علاوہ ایک کمان اور 7 تیر بھی برآمد ہوئے ۔ہفتے کے روز بھی ایک حملہ آور نے تیر سے حملہ کیا جو پولیس اہلکار کی گردن میں لگا جبکہ حملہ آور فرارہوگیاتھاتاہم اگلے ہی روز پولیس نے 2مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاتھاتاہم ملزموں کی شناخت اور کسی جماعت سے وابستگی ظاہر نہیں کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں