میتھین گیس ،ڈنمارک میں کسانوں پرفی گائے 100 ڈالر ٹیکس عائد

میتھین گیس ،ڈنمارک میں کسانوں  پرفی گائے 100 ڈالر ٹیکس عائد

کوپن ہیگن (دنیامانیٹرنگ)ڈنمارک ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس کیلئے وہاں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکس عائد ہوگا۔

گائیں ڈکارتی ہیں اور ریح خارج کرتی ہیں جس سے بہت زیادہ میتھین گیس پیدا ہوتی ہیں۔یہ ڈکار اور ریاح کا اخراج ڈنمارک کے کسانوں کو اب ایک سو ڈالر فی گائے میں پڑے گا۔ڈنمارک  دنیاکاپہلاملک ہے جہاں مویشی پالنے والے کسانوں پر ٹیکس عائد کیا گیاہے ،اس کی وجہ جانوروں سے ضرررساں گیسوں کااخراج ہے ،یہ سکینڈے نیوین ملک دودھ سے بنی مصنوعات کا بڑا فراہم کنندہ ہے تاہم ضرررساں گیسوں کا بڑا ذریعہ بھی ہے ۔ڈنمارک میں ایک عام گائے سالانہ 6میٹرک ٹن کے برابرکاربن ڈائی آکسائیڈ پیداکرتی ہے ۔سال 2030سے وہاں کے کسانوں پر فی میٹرک ٹن 120ڈینش کرونے ٹیکس عائد ہوگا۔کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مباحث میں مرکزی موضوع ہوتی ہے لیکن میتھین گیس زمین کی فضا میں 28گنا زیادہ حرارت کوروکے رکھنے کاسبب بنتی ہے ۔نیوزی لینڈ نے بھی بھیڑوں اور گائیوں کے ڈکارنے پرٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ بنایاتھا تاہم کسانوں کے احتجاج کے بعد اسے ختم کردیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں