کاٹن جنرز کا ہڑتال ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

کاٹن جنرز کا ہڑتال ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کاٹن جنرز نے ہڑتال ایک ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کاٹن جنرز نے کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت بحال کر دی، ایک ہفتے سے جننگ فیکٹریوں میں جاری ہڑتال بھی ختم کر دی گئی ۔

 چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق کاشت کار تنظیموں کے پر زور اصرار پر کاشت کاروں کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایک ہفتہ قبل ٹیکسوں اور بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کے خلاف کاٹن جنرز نے کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں