بجٹ آئی ٹی سیکٹر پر منفی اثرات چھوڑے گا ،خوشنود آفتاب

بجٹ آئی ٹی سیکٹر پر منفی اثرات چھوڑے گا ،خوشنود آفتاب

کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبر میں آئی ٹی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر اور وائپر ٹیکنالوجی کے سربراہ خوشنود آفتاب نے کہا کہ مالیاتی بل 2024 کے فیصلے پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر پر انتہائی منفی اثرات چھوڑیں گے ۔۔

مالیاتی بل میں موجود خدشات کو دور کرنے کیلئے حکومت کو فوری رابطہ کاری کی ضرورت ہے ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ایک روشن باب کی طرح ہے ، خاص طور پر برآمدات میں اضافے کے حوالے سے یہ شعبہ بنیادی طور پر دو اہم وسائل پرمنحصر ہے جس میں ایک انسانی سرمایہ اور دوسرا ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ ہے تاہم مالیاتی بل میں ان دونوں اہم اجزاء پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ،جو آٹی ٹی کی ترقی کیلئے بہتر نہیں ہے ۔خوشنود آفتاب نے کہا کہ آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے ٹیکسز میں قابل ذکر اضافہ سے آئی ٹی کا آغاز کرنے والے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیاں دونوں متاثر ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں