چیمپیئنز ٹرافی :بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی توآئی سی سی نمٹے :سلمان بٹ

 چیمپیئنز ٹرافی :بھارتی ٹیم پاکستان نہیں  آتی توآئی سی سی نمٹے :سلمان بٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے متعلق آئی سی سی کو نمٹنے دینے کا مشورہ دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ جے شاہ کے ایک حالیہ بیان پر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر چیمپئیز ٹرافی 2025 حصہ لے گی یہ کوئی مثبت اشارہ نہیں لگ رہا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں۔اگر بھارت آئی سی سی کو پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت کیساتھ کیا سلوک کرتی ہے ، اگر وہ آتے ہیں، تو وہ خوش آمدید کہیں گے اور نہیں آتے تو آئی سی سی کو نمٹنے دینا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں