میڈان پاکستان نمائش بڑی کامیابی قرار

میڈان پاکستان نمائش  بڑی کامیابی قرار

کراچی(بزنس ڈیسک)میڈان پاکستان نمائش کو پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری برادری نے بڑی کامیابی قرار دیا ۔ تاشقند میں 3 روزہ ایونٹ میں تقریباً2 ہزار بی ٹو بی میٹنگزمنعقد ہوئیں ۔

پاکستانی کمپنی اور بخارا حکومت میں 40 ملین ڈالر کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ ہیڈ آف انٹرنیشنل انویسٹمنٹ، ٹیکسٹائلز انڈسٹری ازبکستان اورچیف ایگزیکٹو ٹڈاپ کے ساتھ  ٹیکسٹائل سیکٹر کے نمائش کنندگان نے ملاقاتیں کی اورمشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں