مالی سال 24:سیمنٹ کی فروخت 45.291 ملین ٹن ریکارڈ

مالی سال 24:سیمنٹ کی فروخت 45.291 ملین ٹن ریکارڈ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2023-24 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45.291 ملین ٹن رہی، جو اس سے پچھلے مالی سال کی فروخت 44.579 ملین ٹن سے 1.60 فیصد زائد ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 24-2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں 1.60 فیصد اضافہ ہوا اور سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات کا مجموعی حجم 45.291ملین ٹن رہا۔ مالی سال 23-2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 44.579 ملین ٹن رہی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 38.181ملین ٹن رہی جو 4.58فیصد کم ہے ۔مالی سال 24-2023 کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 55.71 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 7.110 ملین ٹن رہی۔ جون 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 12.58 فیصد کمی سے 3.552 ملین ٹن رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں