ایمریٹس نے اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس نے تعطیلات منانے والوں کے لئے دبئی آنے والے مسافروں کیلئے ایک دلچسپ نئی آفر کا اعلان کیا ہے۔

یکم جولائی 2024 سے 21 جولائی 2024 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافر فائیو اسٹار لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی میں دو رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔یہ خصوصی آفر 4 جولائی 2024 تا 15 ستمبر 2024 کی تاریخوں کے دوران دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے پر تمام ریٹرن ٹکٹوں کے لئے قابل عمل ہے۔ یہ آفر emirates.com، ای کے ایپ، یا ایمریٹس کے ٹکٹنگ دفاتر اور کال سینٹرز یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل بکنگ پر دستیاب ہے۔

اپنے دو بے مثال 355 میٹرز بلند ٹاورز کے ساتھ جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی دنیا کا بلند ترین فائیو اسٹار ہوٹل ہے جو سیاحوں کو شہر کی اسکائی لائن کے دلفریب نظارے پیش کرتا ہے ۔یہ مشہور مقام بنیادی طور پر دبئی واٹر کینال کے کنارے واقع ہے، جس میں دبئی کے کچھ متاثر کن پرکشش مقامات 10 منٹ سے بھی کم فاصلے پر ہیں۔ یہ ہوٹل 12 سے زائد ایوارڈ یافتہ ریستورانوں، بارز اور لاؤنجز کے ذریعے متاثرکن انداز سے میزبانی کرتا ہے تاکہ مہمانوں کے وسیع کھانوں کا انتخاب کیا جاسکے اور مہمانوں کو یہاں بھرپور اور متنوع کھانے کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں