موبائل فونز پر اضافی ٹیکس، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے

موبائل فونز پر اضافی ٹیکس، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے

کراچی(این این آئی)بجٹ میں موبائل فونز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ افراط زر بڑھنے کے ساتھ عوام پر بوجھ آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے الیکٹرانکس ڈیلرز نے موبائل فونز پر اضافی ٹیکس کو مسترد کردیا۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام نے کہا کہ ٹیکس لگنے سے کاروبار متاثر ہوگا، افراطِ زر بڑھے گا اور عوام پر بوجھ آئے گا۔منہاج گلفام کا مارکیٹ کے باہر شدید ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایشیا کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ کو خطرے میں ڈالا گیا۔ ریڈ زون میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ پارکنگ مافیا بہت منظم ہے جو بھتہ بھی دیتے ہیں اور خود ہی موٹرسائیکلیں بھی چوری کرواتے ہیں ۔ایسوسی ایشن حکام نے کہا کہ حکومت اور وزارت خزانہ بجٹ سے قبل کاروباری برادری سے کوئی مشاورت نہیں کرتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں