نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہتر ثابت

نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہتر ثابت

کراچی (آن لائن)نئے مالی سال کا پہلا ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بہتر ثابت ہوا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا ۔

،کے ایس ای100انڈیکس 1700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ۔مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران2کھرب19ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور46.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں4دن تیزی کا رجحان غالب رہا اور اس دوران انڈیکس 1837.83پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 1دن کی مندی سے انڈیکس 70.01پوائنٹس گھٹ گیا ۔گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1767.82پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78444.96 پوائنٹس سے بڑھ کر80212.79پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 429.8پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 25282.04پوائنٹس سے بڑھ کر 25711.84 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49683.75پوائنٹس سے بڑ ھ کر 50776.35 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 19 ارب 47 کروڑ  71 لاکھ 87 ہزار 640 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں