سونے کی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روزبھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ جاری رہااور فی تولہ قیمت2000روپے بڑھ کر 2لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہوگئی ۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1740روپے کی تیزی سے 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے کی سطح پرجا پہنچ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2388ڈالر پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاؤ میں کئی روز کے بعد تیزی دیکھی گئی اور چاندی کے دام50روپے بڑھ کر2900روپے ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں