بٹ کوائن کی قدر میں ہفتہ وار سب سے بڑی کمی کا خدشہ

بٹ کوائن کی قدر میں ہفتہ وار سب سے بڑی کمی کا خدشہ

کراچی(آن لائن)بٹ کوائن کی قدر میں گزشتہ روز سال کے دوران ہفتہ وار سب سے بڑی کمی کا خدشہ ہے جب کہ تاجر غیر فعال جاپانی ایکسچینج ایم ٹی گوکس سے۔

 ممکنہ طور پر شیئرز فروخت کرنے اور کرپٹو کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد فائدہ اٹھانے والے عناصر کی جانب سے مزید حصص کی فروخت کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کریپٹو کرنسی کی قدر ایک دن کے دوران 8 فیصد تک کم ہوکر 53ہزار 523 ڈالر ہوگئی جو کہ فروری کے آواخر کے بعد سب سے کم ہے۔ یہ کمی ہفتہ وار بنیاد پر 12 فیصد سے زیادہ سے تھی جو نومبر 2022 کے بعد سب سے بڑی کمی تھی۔ مد مقابل کرنسی اتھر اپنی قدر میں 9 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 841 سو ڈالر پر آگئی جو 2 ماہ کی کم ترین قدر ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ایم ٹی گوکس جو کہ ایک دہائی قبل اپنے انہدام سے پہلے کرپٹ کرنسی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج مارکیٹ تھی، اپنے قرض دہندگان کو بٹ کوائن کی واپسی شروع کر سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں