ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں  ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(بزنس ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے ، دو ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔ تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں