کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور رہا

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے  مقابلے میں روپیہ کمزور رہا

کراچی(آن لائن)کرنسی مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور رہا ۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کو ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوگیااور ڈالر 280.35 روپے سے بڑھ کر280.50روپے ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطا بق ہفتہ کو یورو کی قدر میں1.10روپے کی تیزی سے 302.10 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 2.19 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 357.39 روپے پرپہنچ گئی۔ سعودی ریال23 پیسہ بڑھ کر74.33روپے ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں