انڈونیشیا کیساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ سائن کیا جائے ،وفاقی چیمبر

انڈونیشیا کیساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ سائن کیا جائے ،وفاقی چیمبر

کراچی (آن لائن)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو انڈونیشیا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

 تاکہ پچھلے کئی سال سے مسلسل 3 ارب ڈالر سالانہ تک کے دو طرفہ تجارتی خسارے کو دور کیا جا سکے۔اس کیلئے ہمیں سنگل کنٹری نمائشوں، تجارتی وفود کے تبادلوں، ثقافتی و طلباء کے ایکسچینج اور جنوب مشرقی ایشیا ء کے خطے میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے ذریعے برانڈ پاکستان پر کام کرنا چاہیے ۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ آسیان ممالک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑی برآمدی منڈی ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کی مجموعی آبادی 60 کروڑ سے زائد ہے اور اس میں ایک بہت ہی مضبوط متوسط طبقہ موجود ہے ۔ قوت خرید کے لحاظ سے آسیان ممالک کی مجموعی جی ڈی پی 10 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔ نائب صد امان پراچہ نے پام آئل سے آگے بڑھ کر انڈونیشیا سے امپورٹس کو متنوع بنانے اور مختلف سیکٹرز میں پاکستانی ایکسپورٹس کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو بیان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں