سائیکل بھی غریب کی دسترس سے دور ،نرخ آسمان پر

سائیکل بھی غریب کی دسترس سے دور ،نرخ آسمان پر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر غریب عوام نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا مگر ان کے آسمان سے باتیں کرتی قیمت سن کر حیران وپریشان ہوگئے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان حال سفید پوش کم آمدنی والے شہریوں نے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں، رکشوں اور وینوں کے بھاری کرایوں سے بچنے کیلئے سائیکلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔عام شہریوں کے ساتھ والدین بھی اپنے بچوں کی فرمائش پوری کرنے کیلئے سائیکل کی دکانوں کا رخ کر رہے ہیں مگر سائیکلوں کے مہنگے دام ان کی جیب پر بھاری پڑ رہے ہیں۔10 ہزار روپے میں ملنے والی سائیکل اب 25 سے 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے جو کہ عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے ۔ لوکل اور امپورٹڈ سائیکلوں کی دیدہ زیب ورائٹی چلا کر بچے تو خوب محظوظ ہو رہے ہیں مگر زیادہ دام ہونے کی وجہ سے بچے اور بڑے سبھی پریشان ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہک کم قیمت پر سائیکل حاصل کرنے کے لیے بہت بحث کرتے ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے ، وہیں سائیکل کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں