حنا خان اور بوائے فرینڈ میں علیحدگی کی خبروں نے دم توڑ دیا

 حنا خان اور بوائے فرینڈ میں علیحدگی کی خبروں نے دم توڑ دیا

ممبئی (شوبزڈیسک ) چھاتی کے کینسرکاشکار بھارتی اداکارہ حنا خان کے بوائے فرینڈ نے بریک اَپ کی خبروں کی تردید کردی۔

 راکی نے انسٹاگرام پر حنا خان کی چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ اداکارہ کے بالوں کی کٹنگ کے بعد لی گئی تھیں، تصاویر میں حنا خان کے ہاتھوں میں اوزار بھی موجود ہیں۔اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب آپ مسکراتی ہو تو روشنیاں روشن ہوتی ہیں، جب آپ خوش ہوتی ہو تو زندگی معنی رکھتی ہے ، جب آپ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں بہت زیادہ جیتا ہوں۔ جب میں حنا کیساتھ ہوتا ہوں تو میں کچھ نہیں کرتا، صرف خوش ہوتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں