بھارت سے ناراض کینیڈین وزیراعظم کی دلجیت سے ملاقات

 بھارت سے ناراض کینیڈین وزیراعظم کی دلجیت سے ملاقات

ٹورنٹو(شوبزڈیسک) انڈین پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے بھارت اور کینیڈا کے کشیدہ تعلقات کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کرلی۔

 جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ٹورنٹو میں دلجیت دوسانج نے مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا ۔اس کنسرٹ کے شروع ہونے سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی راجرز سینٹر پہنچے ۔جسٹن ٹروڈو نے دلجیت دوسانج سے ملاقات کی اور کینیڈا میں سکھوں کی ثقافت کی تعریف کی، اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور اُنہیں گلے بھی لگایا۔ملاقات کی ویڈیو جہاں دلجیت دوسانج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تو وہیں یہ ویڈیو جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی۔ویڈیو پر سکھ مداحوں نے مثبت جبکہ بھارت کے ہندو انتہا پسندوںنے نفرت انگیز تبصرے کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں