سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات :امریکا

سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات :امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے ، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں