کینیا:سیریل کلر گرفتار، 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف

کینیا:سیریل کلر گرفتار، 42  خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف

نیروبی(اے ایف پی)کینیا میں ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈمپنگ سائٹ سے 9خواتین کی لاشیں ملنے کے بعدمشتبہ شخص کو قابو کیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ جومیسی کھالیسیا نے 2022 سے ابتک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، چادریں، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں