یارن مرچنٹ کا بجلی، گیس نرخ کم کرنے کا مطالبہ

یارن مرچنٹ کا بجلی، گیس نرخ کم کرنے کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)آل پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے بجلی، گیس اور بینک انٹرریٹ فوری کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین قیصر شمس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہنگی ہے۔ کیپسٹی چارچز وصولی کے باعث پچاس فیصد صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے آئی پی پی پیز کے حوالے سے فیصلہ نہ کیا گیا تو تمام صنعتیں بند اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کی مد میں 24 روپے فی یونٹ کے ریٹ کو فوری ختم کیا جائے۔ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں