خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ کا جسمانی ریمانڈ

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(شوبزڈیسک )جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے رائٹراور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ملزمہ آمنہ عروج اور اس کی بہن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیا ریکور کرنا مطلوب ہے ،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے دیگر گیارہ ملزموں کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری طرف خلیل الرحمن نے ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہڈاکٹر نے 5سال سے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے اس لیے خاتون سے رات کو ملنے گیا۔ میں نے میسج کرکے کسی سے کوئی زبردستی ملنے کی کوشش نہیں کی۔ مجھے علم نہیں تھا کہ وہ گھر پر اکیلی ہے ۔ ہم رات کو ملاقاتیں کرتے ہیں اور اس میں جنس کی تفریق نہیں کی جاتی کہ یہ خاتون ہے یا مرد ہے ۔ میں دسیوں بار آدھی رات کو مردوں سے ملا ہوں تو کیا یہ تنظیم سازی تھی؟ ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں